ابنا: عرب ذرائع کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں سیکورٹی امور کے ترجمان منصورالترکی نے شرورہ کے علاقے میں الودیعہ سرحدی گذرگاہ پر جمعہ کے دن دہشتگردوں کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے ٹسٹ رپورٹ کے نتیجے سے پتہ چلتا ہے کہ تمام حملہ آور سعودی اورحکومت کومطلوب تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں پانچ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے اورچھٹا حملہ آور صالح محمدعبدالرحمان السحیبانی جو اس حملے میں زخمی ہوگیا تھا، گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اس حملے ميں چار سیکورٹی سعودی اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169